اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں منعقدہ او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف اور انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیانو سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے تناظر میں دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات میں اضافہ کی رفتار کو جاری رکھنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیانو کے ساتھ ملاقات میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی توثیق کی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔