کراچی ( نیوز ڈیسک)ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ڈیفنس فیز 6 میں اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپا مار کر ان کے شوہر عاطف خان کو گرفتار کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے کے مطابق عاطف خان 54 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ میں ملوث ہیں، ان پر کارپوریٹ مالیاتی دھوکا دہی کا الزام ہے، یہ کارروائی نجی بینک سیکیورٹیز کے گروپ ہیڈ کی شکایت پر کی گئی ہے۔