کراچی(کرائم رپورٹر)ملیر سٹی پولیس نے منشیات فروخت کرنے میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر تھانہ ملیر سٹی کی حدود سے 1 ملزمہ کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمہ کے قبضے سے 1 کلو سے زائد 1150 گرام علی کوالٹی چرس اور فروختگی رقم برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ علاقے میں مختلف خفیہ مقامات پر منشیات فروخت کرتی تھی۔گرفتار ملزمہ کی شناخت صنم زوجہ جبار کے نام سے ہوئی۔ملیر سٹی پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔