کراچی (کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف بڑی ٹارگٹڈ کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں شراب برآمد چھاپے کے دوران 1 ملزم گرفتار۔ ملزم سے 20 تھیلے میں 400 بوتلیں شراب برآمدکر لی تفصیلات کے مطابق چھاپہ ایس ڈی پی او بغدادی تابش علی کی سربراہی میں ہمراہ ایس ایچ او بغدادی ماجد علوی نے علاقہ تھانہ بغدادی کی حدود میں مارا۔پولیس زرائع کے مطابق ملزم عادی /پیشہ ور شراب سپلائر ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں چھوٹے بڑے پیمانے پر شراب
سپلائی کرتا تھا.زرائع کے مطابق ملزم کی شناخت سنجے انیل کے نام سے ہوئی ہے.پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ملزم اس سے قبل صدر تھانے میں بھی مقدمہ الزام نمبر 346/2016 بجرم دفعہ 3/4 میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.پولیس زرائع کے مطابق مزید قانونی کاروائی کیلئے ملزمان کو انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے.