کراچی) نمائندہ خصوصی)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے وفد لنکاوی ملائیشیا میں ہونے والے ایشیا/پیسیفک ایروڈروم ڈیزائن و آپریشنز ٹاسک فورس کے چھٹے اجلاس میں شرکت کی۔ حال ہی میں ہونے والے بین الاقوامی سول ایوی ایشن تنظیم (ICAO) کے زیر اہتمام لنکاوی، ملائیشیا میں ہونے والے اجلاس میں 16 رکن ممالک کے 76 مندوبین اور عالمی ہوا بازی کے اداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں ایئرپورٹ انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی، ایروڈروم سیفٹی میں بہتری اور اکاو اینکس 14 کے معیار کے نفاذ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے قومی ایروڈروم قوانین، متبادل ذرائعِ تعمیل، اور رسک اسیسمنٹ حکمت عملیوں کے حوالے سے قیمتی معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر وفد نے لنکاوی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا
مطالعاتی دورہ بھی کیا، جہاں جدید ایئرپورٹ مینجمنٹ اور آپریشنل حکمت عملیوں کا مشاہدہ کیا گیا۔پی اے اے اور سی اے اے نے آکاو کے بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگی کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ پاکستان میں ہوائی اڈوں کی مزید محفوظ، موثر اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس اجلاس میں شرکت خطے میں مستقبل کے ایئرپورٹ آپریشنز اور ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل میں پاکستان کے متحرک کردار کی عکاسی کرتی ہے۔اس سلسلے کا آئندہ اجلاس 2026 کے اوائل میں ہوگا، جس میں ایروڈروم آپریشنل ایکسیلنس کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔