لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر میو ہسپتال کو ادویات خریداری کیلئے فنڈز جاری کردئیے گئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر 340 ملین روپے میڈیسن پرچیز کے لئے منتقل کر دئیے گئے۔میو ہسپتال میں خالی آسامیاں کی پے اور الاؤنس کے موجود فنڈز ادویات خریداری کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی۔فنانس ڈیپارٹمنٹ نے پے اینڈ الاونس فنڈز ازسرنو مختص کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔میو ہسپتال کے بجٹ میں اضافی فنڈز میسر ہونے کے باوجود استعمال میں نہیں لائے گئے۔