اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)امریکی پولیٹیکل کونسلر برائے پاکستان Zachary Harkenrider کی اسلام آباد میں سراج الحق سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سے ملاقات کی سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا جائے ۔افغانستان اور پاکستان برادر اسلامی ملک ہیں دونوں کا امن یکساں ہیں ۔
امریکہ غزہ کے لوگوں کو متبادل جگہ دینے کے منصوبے کو ترک کرے اور اسرائیل کو تباہ کن اسلحہ کی فراہمی سے باز رہے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے ان کو دنیا کا کوئی بھی قانون اپنی سرزمین سے بےدخل نہیں کر سکتا ۔پاکستان کا مسئلہ آئی ایم ایف کی امداد نہیں بلکہ خراب طرز حکمرانی اور کرپشن ہے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بدامنی کی وجہ بنیادی حقوق سے محرومی اور سیاست کا آزاد نہ ہونا ہے