بنوں کینٹ( نمائندہ خصوصی)بنوں کینٹ حملے کے ذمہ دار خودکش حملہ آوروں کو افغانستان کے خوست میں واقع جیشِ فرقان محمد گروپ (الحمزہ اشتیشادی فورس) کے تربیتی کیمپ میں تربیت دی گئی تھی۔حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک تصویر کمانڈر زاہد عرف خالد وزیرستانی (جیش فرقان محمد کے امیر) کی کیمپ میں موجودگی کی تصدیق کرتی ہے، اس کے تربیت یافتہ افراد کے ساتھ، جن میں سے ایک نے اسلامی پرچم تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ انکشاف افغان سرزمین سے کام کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کو مزید بے نقاب کرتا ہے، جو سرحد پار سے عسکریت پسندوں کی پناہ گاہوں اور پاکستان کے اندر حملوں کے درمیان براہ راست روابط کی نشاندہی کرتا ہے۔