پشاور ( نیٹ نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی نے صدر آصف علی زرداری کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردوں کے حملے معمول بن چکے ہیں، ہم نے امن کے لئے ریاست کے ساتھ کھڑے ہونے کا اپنا فرض نبھایا ہے۔صدر اے این پی نے خط میں مزید لکھا کہ اس جدوجہد میں ہمارے 1300 کارکن ، رہنما اور اراکین اسمبلی شہید ہوئے، اس کے باوجود خیبر پختونخوا کے عوام کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ایم ولی نے خط میں لکھا کہ 2018 میں خفیہ معاہدے کے ذریعے چالیس ہزار دہشتگردوں کو خیبر پختونخوا میں بسایا گیا، یہ وقت مزید تاخیر اورغلط فیصلوں کا نہیں دونوں صوبوں کے عوام کو یقین دلانا ہوگا کہ وہ تنہا نہیں