لاہور۔(نمائندہ خصوصی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں سی ای او ریلوے عامر بلوچ سے ملاقات کی۔انہوں نے نادر آباد ملتان کے عوام کے دیرینہ مطالبہ ریلوے کراسنگ کو فوری طور پر کھولنے کی درخواست کی ۔جس پر سی ای او پاکستان ریلوے نے ڈی ایس ملتان کو مذکورہ ریلوے کراسنگ فوری کھولنے کی ہدایات جاری کردیں۔