اسلام آباد (کامرس رپورٹر ) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 344 میگاواٹ جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 556 میگاواٹ ہے،
ذرائع پاور ڈوےژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی کل طلب 28 ہزار 900 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 6 ہزار 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،۔ سرکاری تھرمل پلانٹس 970 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار 500 میگا واٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس 880 میگا واٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 88 ہے۔
بگاس سے چلنے والے پلانٹس 100 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، ذرائع پاور ڈوےژن کا مزید کہنا ہے کہ جوہری ایندھن 2 ہزار 358 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔