کراچی( کامرس رپورٹر)نیشنل بینک آف پاکستان ( این بی پی ) نے خدمات کی سرانجام دہی سے وابستہ جامع اور مساوی جگہ کے فروغ میں اپنے قائدانہ کردار کو ثابت کرتے ہوئے گلوبل ڈائیورسٹی، ایکویٹی اینڈ انکلوژن ( ڈی ای آئی ) بینچ مارک ایوارڈز تقریب میں بہترین طرز عمل کے 10ایوارڈز جیتے لئے۔یہ ایوارڈز کارپوریٹ منظرنامہ میں بامعنی تبدیلی لانے اور ڈی ای آئی میں نئے معیارات قائم کرنے کے این بی پی کے عزم کا اعادہ ہے۔گلوبل ڈی ای آئی بینچ مارک ایوارڈ بامعنی پالیسیوں ، تبدیلی پر مبنی اقدامات اور پائیداری طریقوں کے ذ ریعے تنوع، مساوات اور شمولیت کو فروغ دینے والے اداروں کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہیں۔مختلف کیٹگریوں میں مختلف ایوارڈز کا حصول این بی پی کی ترقی پسند سوچ اور ایک ایسے کلچر کی تشکیل میں پختہ یقین کا ثبوت ہے جہاں ہر ملازم کو ترقی کا موقع ملے۔این بی پی کے گروپ ہیڈہیومن ریسورس مینجمنٹ، مرزا محمد عاصم بیگ ، این بی پی نے کامیابی کو نمایاں کرتے ہوئے کہا” این بی پی میں ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ خواتین کی شمولیت صرف کارپوریٹ مقاصد کا حصہ نہیں بلکہ یہ ایک ذمہ داری ہے جسے ہم کھلے دل کے ساتھ اختیار کرتے ہیں۔ یہ ایوارڈز ایک ایسے جامع ماحول کی تشکیل میں ہماری کوششوں کا اعتراف ہے جہاں پس منظر، صنف، صلاحیت کے قطع نظر ہر شخص خود کو ادارے کا اہم حصہ اور خود مختار سمجھے۔ہم ان اقدامات کو جاری رکھیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہماری ڈی ای آئی سے متعلق پالیسیاں نہ صرف عالمی معیارات پر پورا اتریں بلکہ ہماری افرادی قوت اور ان طبقات پر دیرپا اثرات مرتب ہوں ۔
این بی پی ادارے کی ہرسطح پر تنوع، مساوات اورشمولیت کے فروغ کیلئے سختی سے کاربند ہے۔یہ ایوارڈز نہ صرف ماضی کی ہماری کامیابیوں کو اجاگرکرتے ہیں بلکہ اقدامات کو وسعت دینے ، تبدیلی کے فروغ اور سب کے لیے ایک زیادہ جامع مستقبل کی تشکیل کی ترغیب بھی ہے۔