گوادر ( نمائندہ خصوصی)گوادر اورماڑہ,پسنی کے مابین کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر ایک درجن سے زائد مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے شاہراہ سے گزرنے والے 6 گیس باؤزروں کو آگ لگادی اسکے علاوہ مسلح گروہوں نے ایک پولیس موبائل کو بھی پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ابتدائی طور پر موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد ڈیوٹی پر معمور پولیس کی گشتی ٹیم سے انکا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے واقعے کے نتیجے میں اب تک کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق واقعہ رات 10 بجے کے قریب پیش آیا رات 12 بجے تک کوسٹل ہائی وے پر ہر قسم کی ٹریفک معطل رہی