کراچی ( نمائندہ خصوصی)ایف آئی اے سائبرکرائم اور اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم کی پانچ رکنی ٹیم کی ہائی پروفائل کیس میں ارمغان اورشیراز سے ابتدائی تفتیش مکمل، ذرائع کے مطابق نشے کی حالت میں لگ رہے ارمغان نے کسی بات کا کوئی سیدھا جواب نہیں دیاسندھ پولیس نے ایف آئی اے کو تاحال ارمغان کے لیپ ٹاپس اورموبائل سمیت متعلقہ ریکارڈ فراہم نہیں کیا
شیراز کے مطابق بچپن کےدوست ارمغان نے اسے چھوٹا بنا کررکھا ہوا تھا،تاہم شیراز نے اپنے سامنے مصطفی عامر کے قتل کا اعتراف کیاایف آئی اے ٹیم پولیس سے طلب کردہ الیکٹرانک ڈیوائسزملنے پرفرانزک کے بعد ملزمان سے دوبارہ تفتیسش کرے گی
ایف آئی اے کی جانب سے اٹھائیس فروری کو آئی جی سندھ کے نام خط میں ارمغان کے لیپ ٹاپ،موبائل فونز،ڈیجیٹل ڈیوائسز،کیس کی ایف آئی آرز،ضبط شدہ اشیا کی فراہمی کے لئے کہا گیا تھا،تاہم یہ ریکارڈ تاحال ایف آئی اے کو نہیں مل سکا ہے،ایف آئی اے کو چھاپہ مار ٹیم ارکان کے نام بھی فراہم نہیں کئے گئے ہیں