لکھنو:(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک ہندو انتہا پسند تنظیم” دھرم رکشا سنگھ” نے ہولی کی تقریبات میں مسلمانوں کی شرکت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تنظیم نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر زور دیا ہے کہ وہ ہولی کی تقریبات میںمسلمانوں کی شرکت پر پابندیاں عائد کریں۔دھرم رکشا سنگھ کے صدر سوربھ گور نے دعویٰ کیا کہ بریلی میں حالیہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوگ ہندوئوں کے لئے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہاہم نے متھرا، ورنداون، نندگائوں، برسانا، گوکل اور داجی جیسے اہم مقامات پر ہولی کی تقریبات میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔تنظیم نے کہاہے کہ ہولی سناتن برادری کے لیے محبت اور ہم آہنگی کا تہوار ہے اور مسلمانوں کے رنگ بیچنے یا تہوار میں شامل ہونے کی مخالفت کی ہے۔