اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) ملک میں کورونا سے متاثرمزید تین افراد انتقال کرگئے۔ کورونا کے 170مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید تین مریض انتقال کرگئے جبکہ 170 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار315 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 599 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔