لاہور ( نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم، جو حالیہ دنوں میں آؤٹ آف فارم نظر آ رہے ہیں، نے اپنی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق، بابر اعظم اپنے والد کے اصرار پر رواں سال اکتوبر یا نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔یہ فیصلہ نہ صرف ان کی ذاتی زندگی میں ایک خوشگوار
تبدیلی لائے گا بلکہ ان کے کرکٹ کیریئر پر بھی مثبت اثر ڈالنے کی امید کی جا رہی ہے۔ مداحوں کو امید ہے کہ یہ نیا باب بابر کے اعتماد میں اضافہ کرے گا اور وہ ایک بار پھر اپنی بہترین فارم میں نظر آئیں گے۔