کراچی ( نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل کی دبنگ کارروائی ۔ماہ مقدس کے آغاز کے ساتھ فروٹ اور سبزی فروش مافیا کو نکیل ڈال دی ۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی ہدایت پر تمام ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر یکم رمضان کو چھٹی کےباوجود ایکشن میں آ گئے جس شہر قاید میں ماہ مقدس میں مافیا کے ہاتھوں لٹنے سے بجا لیا ۔زرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل نعمت چاچڑ نے شاہ فیصل گرین ٹاؤن ۔ملیر ہالٹ ۔عظیم پورہ سمیت علاقے کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے فروٹ
اور سبزی مافیا کے ہاتھوں عوام کو لٹنے سے بچایا ۔گراں فروشی پر کارروائی کرتے ہوئے فروٹ سبزی گوشت چکن اور اشیاء ضرورت کو سرکاری نرخوں پر فروخت کرایا۔اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی علاقے میں گراں فروشی ہو تو آپ ایک ویڈیو بناکر واٹس03462112341کریں ۔تاکہ عوام ریلف دلوایا جا سکے