کراچی( نمائندہ خصوصی)ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے نئے بھرتی شدہ بیچ نے (سی اے ٹی آئی) حیدرآباد میں 44 واں بنیادی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کورس کامیابی سے مکمل کرلیا۔ اس کورس میں 29 افسران شامل تھے جنہوں نے 40 ہفتے کی سخت اور چیلنجنگ تربیت
مکمل کی، جو کہ انہیں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایئر ٹریفک سروسز باقاعدہ شمولیت سے قبل ضروری ہوتی ہے۔(سی اے ٹی آئی) سے پاس آؤٹ ہونے کے بعد، یہ نوجوان افسران کراچی اور لاہور میں عملی تربیت کے لیے تعینات کر دیے گئے ہیں، جہاں وہ بلا
نگرانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل مزید تربیت حاصل کریں گے۔یہ تربیت سابق تجربہ کار اے ٹی سی افسران کی نگرانی میں مکمل کی گئی، جن میں راشد محمد حسین، شبیر احمد، جاوید حمید اور نوید احمد خان شامل تھے۔ ان کی مہارت نے نئے کنٹرولرز کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔