پشاور۔ (نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمدشہباز شریف کے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کو خیبر پختونخوا کے عوام کی جانب سے وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے،زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے اس بے مثال مالی امداد کی تعریف کی ہے، اس پیکج کے نتیجے میں، جو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کےلیے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کردہ پیکج ہے، پاکستان بھر میں لاکھوں غریب خاندانوں کو نمایاں ریلیف فراہم کرنے کی طرف اہم قدم ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کو ان مشکل حالات میں ضروری اقدام قرار دیا گیا ہے، اس پیکج کا مقصد تقریباً 40 لاکھ مستحق خاندانوں کی مدد کرنا ہے جس سے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے 20 ملین افراد مستفید ہوں گے، اس اقدام کو گزشتہ سال کے 7 ارب روپے کے ریلیف کے مقابلے میں ایک بڑا اضافہ سمجھا جا رہا ہے جو 186 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے، سیاست دانوں، ماہرین اقتصادیات، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے اراکین نے اس ریلیف اقدام کو سراہا ہے، خاص طور پر کم آمدنی والے لوگوں میں اس سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،مزدوروں، کسانوں، محنت کشوں اور کم تنخواہ والے ملازمین نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ یہ ریلیف پیکج مقدس مہینے کے دوران مالی بوجھ کو کم کرے گا،ایک ریٹائرڈ سکول ٹیچر ریاض خان نے ضرورت مندوں کی مدد کے لیے وزیراعظم کی ہمدردی اور عزم کی تعریف کی،انہوں نے کہا کہ ریلیف پیکج بہت سے غریب خاندانوں کو ضروری مدد فراہم کرے گا اور یہ دیکھنا بہت مثبت ہے کہ حکومت عام شہریوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دے رہی ہے،ایک مقامی پھل فروش بلال خان نے میگا پیکج پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اپنی برادری کے لوگوں کے لیے اہم قرار دیا،انہوں نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکج مجھ جیسے لوگوں کے لیے اہم ہے جو مشکل سے گزارا کرتے ہیں۔ یہ ہمیں اپنے خاندانوں کے لیے ضروری سامان خریدنے اور ذہنی سکون کے ساتھ مقدس مہینہ گزارنے میں مدد کرے گا، اسی طرح کسانوں اور چھوٹے پیمانے پر دکانداروں جیسے مثل خان ایک کسان، لطیف شاہ ایک حجام اور شاہجہان ایک روٹی بنانے والے نے بروقت مدد کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پیکج ہمارے روزمرہ کے چیلنجوں کو کم کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہم مقدس مہینے کے دوران اپنے خاندانوں کی کفالت کر سکیں،وزیراعظم کے رمضان پیکج کو بڑے پیمانے پر عوام کے ساتھ یکجہتی کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے،بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ اقدام قومی اتحاد کے احساس کو فروغ دے گا اور معاشرے کے سب سے کمزور طبقات کی مدد کےلیے حکومت کے عزم کو اجاگر کرے گا، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں یہ ریلیف پیکج لاکھوں لوگوں کےلیے امید کی کرن ہے جو عام شہریوں کو درپیش مالی مشکلات کو کم کرنے کےلیے حکومت کی توجہ کا ثبوت ہے، خیبر پختونخوا کے لوگوں نے اس بروقت اور فراخدلانہ اقدام کی تعریف کی ہے۔