کراچی (کامرس رپورٹر )
أل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کی جانب سے تاجروں پر ایف بی أر کی جانب سےجبری سیلز ٹیکس کے نفاز کے خلاف ملک گیر کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔یہ جبری سیلز ٹیکس بجلی کے بلوں کے زریعہ نافذ کیا گیا ہے جبکہ چھوٹے تاجر جو کہ سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہی نہیں ان پر اس ٹیکس کا نفاز ہی غلط ہے۔
تاجر رہنماوں نے اس ٹیکس کو یکسر مسترد کردیا شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور متفقہ طور پر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت شہر بھر کی مارکیٹوں میں ابتداٸ طور پر تین روز احتجاجی مظاہرے کۓ جاٸیں گے اور تاجر بجلی کے بل نہیں بھریں گے جب تک یہ ٹیکس بلوں سے ختم نہ کیا جاۓ۔
کے الیکٹرک اگر کنکشن منقطع کرنے کی کوشش کرے گی تو اس کی بھرپور مزاحمت کی جاۓ گی اس کے علاوہ یہ جبری سیلز ٹیکس ختم نہ کیا گیا ملک گیر شٹر ڈاون بھی کیا جاۓ گا۔
تقریب کی نظامت محمد احمد شمسی نے کی۔
انجمن تاجران پاکستان کے چیرمین اجمل بلوچ نے کراچی کے تاجروں سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا اور فیصلوں کی توثیق کی اور ساتھ مل کر اس ٹیکس کے خلاف جدوجہد کرنے کا اعلان کیا۔تقریب میں شہر بھر سے تاجر تنظیموں۔لیڈران اور تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ۔انجمن تاجران سندھ کے جنرل سیکٹری امین میمن۔ نواب شاہ سے کامران قیوم نے مختصر وقت کے نوٹس پر شرکت کی۔
کراچی سے ولولہ انگیز اور بہت ہی متحرک تاجر رہنما اور تقریب کے میزبان شرجیل گوپلانی اوران کی پوری ٹیم جنرل سیکٹری محمد احمد شمسی۔سینیر واٸس چیرمین یعقوب بالی۔صدر زاہد امین۔ناٸب صدر سید محمد سعید۔جواٸنٹ سیکٹری زبیر علی خان۔طارق ممتاز۔ایوب چوہدری۔حسیب اخلاق۔طیب صدیقی۔عثمان صدیقی۔و دیگر موجود تھے۔
دیگر تاجر رہنماوں میں سینیٸر تاجر رہنما چیرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ۔سینیر تاجر رہنما و کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان۔ معروف تاجر رہنما و انجمن تاجران سندھ اتحاد کے صدر کاشف صابرانی۔پرجوش تاجر رہنما اور جامع الاٸنس کے صدر شیخ محمد ارشاد۔ معروف تاجر رہنما و جوڑیا بازار گروسر ایسوسی ایشن کے صدر رٶوف ابراہیم ہر دلعزیز کراچی ہوٹل و ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے صدر وقاص عظیم ۔میرج ہال ایسوسی ایشن کے صدر رانا رٸیس۔ اورنگی ٹاون تاجر اتحاد کے صدر عبداللہ بٹرا ۔ٹاٸر مارکیٹ کے صدر اسلم پرویز۔ پلاسٹک مارکیٹ جامع کے صدر عمران۔أل کفٹن تاجر اتحاد کے صدر راشد۔ہارون شاپنگ سینٹر کے صدر متین۔ صدر کٹ پیس مارکیٹ کاغزی بازار عبدالباسط۔ ٹریڈرز ایسوسی ایشن میریٹ روڈ سے جنرل سیکٹری شاہد حسن۔رفیق ہمدانی۔جنرل سیکٹری ٹمبر مارکیٹ سجاد سومرو۔شیخ محمد رفیع۔خالد نور۔مرزا صادق بیگ۔سلیم میمن۔ناصر ترک
۔کورنگی ٹمبر مارکیٹ کے صدر شاہد بٹ۔انجمن تاجران سندھ اتحاد کے جنرل سیکٹری مقصود فراز۔سلیم راجپوت۔أفرین صدیقی۔گارن سے نوید رشید۔عمران عمر۔محمود۔کراچی ماربل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکٹری عدنان۔سابق یوسی ناظم سلطان محمود تاجوانی اور دیگر تاجر رہنما شامل تھے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے خالد سلطان اور ایم پی اے جاوید حنیف بھائی نے خاص طور پر شرکت کی اور اظہار یکجہتی کیا اور ہر فورم پر ساتھ دینے اور تاجروں کے شانہ بشانہ جدوجہد کا وعدہ کیا۔
تقریب کے اختتام پر ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔