اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)مخیراور اہل خیر افرادالخدمت کے آسان نکاح پراجیکٹ کے زریعے مستحق نوجوانوں کی مددکریں۔خالد وقاص*الخدمت فاونڈیشن کےتحت آسان نکاح پروگرام میں50 نادارخواتین کو لاکھوں روپے مالیت کے روزمرہ استعمال کی ضروری گھریلوں اشیاء پر مشتمل جہیز سیٹ فراہم کردیئے گئے اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے صوبائیہیڈکوارٹرمرکزاسلامی سردارگڑھی جی ٹی روڈ پشاورمیں جماعت اسلامی کے قائمقام صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا حنیف اللہ کی صدارت میں پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالدوقاص،جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولاناہدایت اللہ، الخدمت فاونڈیشن کے سینئر پروگرام منیجر محمد وسیم،منیجرمیڈیانورالواحدجدون سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کی جانب سےپشاور،چارسدہ ،صوابی،نوشہرہ ،چارسدہ،مردان،خیبر اور ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والی 50مستحق بچیوں کو امدادی سامان فراہم کیا گیا جس میں واشنگ مشین،پیڈیسٹل فین،استری،جوسر،ہاٹ پاٹ،واش روم سیٹ،کوکر،پتیلہ سیٹ،ڈنر،ٹی اور واٹرسیٹ کیچن سیٹ اوربستروں پر مشتمل ونٹرپیکج شامل تھے۔الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالدوقاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج الخدمت آسان نکاح پراجیکٹ کے تحت ہر بچی کو 70ہزار روہے مالیت کے روزمرہ ضروری استعمال کے گھریلوں اشیاء فراہم کی گئی ۔نہوں نے معاشرے کے اہل خیر اور صاحب ثروت افراد سے اپیل کی کہ وہ استطاعت نہ رکھنے والے مستحق نوجوانوں کی شادی خانہ آبادی کے لئے الخدمت فاونڈیشن کے آسان نکاح پراجیکٹ میں دل کھول کر عطیات دے تاکہ دکھی انسانیت کی بلاتفریق خدمت کے مشن کو جاری رکھاجاسکے۔.