کراچی ( نمائندہ خصوصی)سول ایویشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (سی اے ٹی آئی) حیدرآباد میں (آئی سی اے او)/اکاو ٹریننگ انسٹرکٹرز کورس کا انعقادسول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (CATI) حیدرآباد میں 17 سے 21 فروری 2025 تک (ائی سی اے او)/اکاو ٹریننگ انسٹرکٹرز کورس (TIC) کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ یہ کورس آکاو انسٹرکٹر محترمہ پامیلہ جانسن نے کروایا، جو تقریباً 17 سال بعد کسی آکاو انسٹرکٹر کی جانب سے (سی اے ٹی آئی) حیدرآباد میں منعقدہ پہلا کورس تھا۔یہ اعلیٰ معیار کا
تربیتی پروگرام (سی اے ٹی آئی) حیدرآباد میں بین الاقوامی کورسز کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ کورس میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے 10 افسران، سعودی عرب اور فلائی جناح کے ایک، ایک آفیسر نے شرکت کی۔آئی سی اے او ٹریننگ انسٹرکٹرز کورس (TIC) ایک خصوصی پروگرام ہے جو ہوابازی کے تربیت دینے والوں کی تدریسی مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، تاکہ وہ عالمی معیار کے مطابق موثر تدریسی طریقے اپنا سکیں۔