کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کی جانب سے رمضان کے بعد بچوں کے لیے مختلف پروگرام شروع کیے جائیں گے جوبچوں میں ریڈنگ، رائیٹنگ اور اسٹوری ٹیلنگ کی مہارت بڑھانے میں مددگارثابت ہونگے، یہ فیصلہ منگل کو لائبریری کمیٹی کے سیکریٹری عبدالرزاق ابڑو کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیاگیا، اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پریس کلب کی گوررننگ باڈی کے تعاون سے لائبریری کو مزید بہتر کیا جائے گا، اجلاس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں، یہ فیصلہ کیا گیا کہ لائبریری میں قائم صحافی کارنر کا جلد افتتاح کرایا جائے گا، اجلاس میں لائبریری کو ڈجیٹل بنانے کے لیے اقدامات کرنے بھی اتفاق کیا گیا، یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ لائبریری کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بنانے کے لیے کراچی میں قائم بڑی لائبریریوں کا دورہ کیا جائے گا اور ان کی انتظامیہ سے کراچی پریس کلب کی لائبریری کو بہتر بنانے میں مدد حاصل کی جائے گی۔