کراچی ( نمائندہ خصوصی ) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے قیدناحق و تنہائی میں آج 22 فروری کو ”8000 دن“ مکمل ہو جائیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عافیہ کی گلشن اقبال ، کراچی میں واقع رہائش گاہ پر آج ہفتہ کی شام 6 بجے”8000 امید کے دیئے“ روشن کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی رہائش گاہ پراہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں عافیہ موومنٹ ، کراچی کے رہنماﺅں اور رضاکاروں نے شرکت کی۔ شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ معصوم بیٹی عافیہ کی رہائی امت مسلمہ پر فرض بھی ہے اور قرض بھی۔ ان 8000 دنوں کو عام دنوں پرقیاس نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران ڈاکٹر عافیہ کو قیدی کی حیثیت سے بین الاقوامی قوانین کے مطابق ایک بھی حق حاصل نہیں تھا۔ میں نے بیس سال کے طویل عرصہ کے بعد 10 ہزار میل کا سفر طے کرکے اپنی بہن سے اس طرح ملاقات کی تھی کہ درمیان میں شیشے کی موٹی دیوار حائل تھی۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اپیل کی کہ کراچی کے شہری ڈاکٹر عافیہ کی رہائش گاہ پر آکر اپنے حصہ کا ایک دِیاجلا کر حکمرانوں کوقوم کی معصوم بیٹی کا فریضہ یاد دلائیں۔