کراچی ( کرائم رپورٹر)مصطفی عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان سے ہوش اڑا دینے والے انکشافات کا سلسلہ جاری۔
دوسری طرف ارمغان کے ڈرگز ڈیلنگ میں ملوث ہونے کہ شواہد بھی تفتیشی ٹیم کو مل گئے ہیں کراچی ڈیفنس میں رہنے والے بڑے بڑے لوگوں کے بچے ڈرگز کی خرید و فروخت میں ملوث ہیںپولیس کی جانب سے کراچی ڈیفنس میں بڑا آپریشن کیا جا رہا ہے جس میں کئی گرفتاریاں پولیس نے کی ہیں جن میں اینکر پرسن ٹی وی آرٹسٹ ساجد حسن کا بیٹا ساحر حسن بھی ملوث
نکلا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ساحر حسن نے دورانِ تفتیش بتایا کہ گزشتہ دو سال سے منشیات فروخت کر رہا ہوں اور ارمغان کو بھی منشیات فروخت کرتا تھا۔سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ ساحر حسن کے قبضے سے 50 لاکھ کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔
اس کے پاس سے غیرملکی برانڈ کی منشیات ملی ہیں۔مصطفی عامر کیس ملک کی تاریخ کا ہائی پروفائل کیس بن چکا ہے جس میں بڑے بڑے لوگوں کے نام سامنے آنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔