اسلام آباد۔:صدر مملکت آصف علی زرداری نے سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی شاندارکامیابی پر مبارکباد دی۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے بہترین کھیل پیش کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم سیریز میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔