لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِصدارت صوبائی کابینہ کا 23واں اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں 90نکات زیر بحث لائے گئے۔صوبائی کابینہ نے پنجاب میں انڈسٹریلائزیشن کے فروغ کیلئے اہم فیصلہ کیااور سپیشل اکنامک زون انڈسٹریل سٹیٹ،سمال انڈسٹریل سٹیٹ کیلئے ”زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی“کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سرمایہ کار آئیں، انڈسٹری لگائیں،کام کریں،کارروائی بعد میں ہوگی۔پنجاب میں صنعتکاروں کو بزنس کیلئے ہر قسم کی آسانی دینا چاہتے ہیں۔جتنی انڈسٹری لگاسکتے ہیں لگائیں،فوری طورپر این او سی ملے گا۔ انڈسٹری لگانے کیلئے مشکل پراسس کو آسان اور بزنس فرینڈلی بنائیں گے۔ کابینہ اجلاس میں ماس ٹرانزٹ سسٹم میں سپیشل افراد اورسینئر سٹیزن کیلئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری گئی اورطلبہ کیلئے خصوصی سٹوڈنٹ ٹریول کارڈ متعارف کرانے کی تجویز پراتفاق کیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹرام سروس شروع کرنے کیلئے پلان طلب کرلیا۔کینسر کے مریضوں کی کیموتھراپی کے متبادل ”کرایو بلیشن“مشین کیلئے 580ملین کے فنڈز کی منظوری دی گئی اوروزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کینسر کا جدید طریقہ علاج بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا۔ پنجاب بھر میں سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کو سینٹر آف ایکسیلنس بنانے کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سپیشل ایجوکیشن مراکز کو سپیشل افراد کیلئے فرینڈلی اوربہتربنانے کی ہدایت کی۔پنجاب میں سپیشل افراد کیلئے خصوصی ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔ 5ہزار960کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی۔ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں 127بھرتیوں کیلئے پابندی میں نرمی،چلڈرن پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں 87آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی جبکہ بیسک اینڈ کلینکل سائنسزمیں ڈاکٹرز کی خالی آسامیاں پرکرنے کیلئے عمر کی حد65سال کرنے کی منظوری دی گئی۔سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے آئی سی ٹی میں 25آسامیوں اورتونسہ اورمنکیرہ کے 4دانش سکولوں میں سٹاف کی بھرتی کی منظوری دی گئی۔فارسٹ ڈیپارٹمنٹ میں خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی اورمری میں ٹریفک مینجمنٹ پلان کے تحت 500آسامیوں پر بھرتیوں کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔پنجاب میں ایکسل روڈ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کیلئے موٹروہیکل آرڈیننس 1965میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سڑکوں پر گڑھے فوری طورپر پر کرنے کی ہدایت کی ہےنگہبان رمضان پیکیج کیلئے 30ارب روپے کی منظوری دی جس سے 30ملین افرادمستفید ہوں گے۔پنجاب میں اگلے سال سے نگہبان رمضان پیکیج کا اے ٹی ایم کارڈ متعارف کرایا جائے گا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ عوام کو لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا گھر بیٹھے 10ہزار روپے ملے گا۔گندم کے کاشتکاروں کیلئے لینڈ لیور کی جگہ بھی 1ہزار مفت ٹریکٹردیئے جائیں گے،اجلاس میں منظوری دے دی گئی۔پنجاب میں ریسکیو 1122کی سروسز کی 353گاڑیوں کی مرحلہ وار تبدیلی کا فیصلہ کیاگیا۔پہلے مرحلے میں 117ریسکیو1122ایمبولینس مہیاکی جائیں گی۔پنجاب اسپیشل پلاننگ ایکٹ 2024 کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ٹیکنالوجی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی اہلیت کا معیار کی منظوری دی گئی۔پنجاب کو آپریٹوبینک لیمٹیڈ کی تنظیم نو کی منظوری دی گئی۔پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی کے قیام کے لیے قانون سازی کی منظوری دی گئی۔پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024 کے مسودے کی منظوری دی گئی۔منسٹر انفارمیشن اینڈ کلچر عظمی زاہد بخاری کو پنجاب ڈیفامیشن (ٹریبونل) رولز 2024 کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ ڈویژنز، اضلاع اور تحصیلوں کی حد بندی کے جائزے کیلئے ٹاسک فورس کی تحلیل اور وزارتی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔لاہور میٹروبس سسٹم کے میٹروکوریڈور کی تعمیرومرمت کیلئے 309ملین کی منظوری دی گئی۔الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پراجیکٹ کو آپریشنل کرنے کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کی ای کریڈٹ سکیم،جنوبی کوریا سے روبوٹک مصنوعی اعضا کے لیے خصوصی سینٹر قائم کرنے،ڈرگ ایکٹ 1976 میں مجوزہ ترامیم 2022 کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیلِ نو،چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے چیئرپرسن کی تقرری،پنجاب زکٰوۃ و عشر کونسل کی ازسرِنو تشکیل،پنجاب کے انفارمیشن کمشنر کی خالی آسامی پُر کرنے،پنجاب منرل کمپنی کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔ملتان میں سیلابی پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبے کے لیے جنوبی کوریا سے گرانٹ کی اجازت،پنجاب صاف پانی کمپنی کے اثاثے پنجاب صاف پانی اتھارٹی کو منتقل،واسا فیصل آباد کے لیے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی سے گرانٹ کی اجازت،ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں پرانے بلڈوزرز کی مرمت کے لیے فنڈز،صوبائی و علاقائی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے ملازمین کی کپیسٹی بلڈنگ پراجیکٹ،قائداعظم سولر پارک بہاولپور کے آپریشن اور مینٹیننس،ڈی جی خان اور راجن پور میں پہاڑی ندیوں کے سیلابی انتظامات،نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور کے چیف انکالوجسٹ کی تقرری کے طریقہ کاراورضلعی لاء افسران کے خصوصی الاؤنس پر نظرِثانی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں دریائے سندھ کے کنارے قیمتی دھاتوں کی نیلامی کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا،کابینہ نے پنجاب کی ضلعی عدلیہ کے پراسیس سرورز اور بیلفز کے لیے 40 لیٹر پیٹرول الاؤنس کی منظوری دے دی۔وزیرِاعلیٰ پنجاب ہیلتھ ریفارمز انیشی ایٹو”مریم نواز ہیلتھ کلینک“قائم کرنے،ترقیاتی منصوبوں کے فزیبیلٹی اسٹڈیز کے لیے کنسلٹنسی خدمات حاصل کرنے اور 2024-25 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے وسط مدتی جائزے،ضلع منڈی بہاؤالدین کے پبلک بلڈنگز کے منصوبے اے ڈی پی 2024-25 میں شامل کرنے، 2024-25 کے ترقیاتی منصوبوں کے اخراجات میں اضافے کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے مختلف اضلاع میں اسمارٹ پولیس اسٹیشنز کے قیام کی منظوری بھی دی۔مری میں پانی کی فراہمی کے منصوبے کے لیے فنڈز،قصور میں نکاسی آب اور واٹر سپلائی لائن کی تعمیر کے لیے گرانٹ،لودھراں اور جلالپور کے درمیان سڑک کی تعمیر اور پٹھانوالہ ریلوے کراسنگ پر فلائی اوور کی تعمیر،سیالکوٹ میں 29.70 کلومیٹر سڑک کی تعمیر، بہاولپور کے…