اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمان کی تنخواہوں ومراعات ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی۔منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں رومینہ خورشید عالم نے ارکان پارلیمان کی تنخواہوں ومراعات بل 2025 پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پرانہوں نے ایوان میں بل پیش کیا، ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دیدی۔