پسنی ( نمائندہ خصوصی)پسنی فش ہاربر ایریا میں پاکستان کوسٹ گارڈ پر حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیاابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز کو کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا۔فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔