کراچی( نمائندہ خصوصی)ترجمان سندھ حکومت سیدہ تحسین عابدی نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پرسیدہ تحسین عابدی نے نکائی کے صدر فیصل معیز اور تاجروں سے ملاقات کی۔ترجمان سندھ حکومت کو صنعتکاروں نے اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔سیدہ تحسین عابدی نے صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ملک کی تعمیر و ترقی میں صنعتکاروں کا اہم کردار ہے۔تاجر سندھ حکومت کے پارٹنرہیں۔سندھ حکومت کبھی بھی صنعتکاروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔سیدہ تحسین عابدی نے گفتگو کرتے ہوئےمزید کہا کہ سندھ حکومت صنعتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔سندھ حکومت صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔تاجروں کو در پیش رکاوٹیں دور کرنے کے یہ پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں۔مسائل کو جلد حل کے لیے سندھ حکومت پوری کوشش کررہی ہے۔صنعتی ترقی کے لیے تاجروں سے مل کر حکمت عملی بنارہے۔بلاول بھٹو چاہتے ہیں صنعتکاروں کو سازگار ماحول فراہم کریں۔کراچی کی صنعتیں ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔انہیں سہولتیں دیناحکومت کی اولین ترجیح ہے۔صنعتی ترقی کے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی ہے۔سندھ حکومت تاجروں بہت جلد خوشخبری دینے والی ہے۔جب ہماری صنعتیں چلیں گی تو ملک سے بے روزگاری بھی ختم ہوگی۔ملک میں جتنا زیادہ روزگار ہوگا اتنا زیادہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ترجمان سندھ حکومت سیدہ تحسین عابدی کو دورے کے موقع پر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے صدر فیصل معیز اور دیگر صنعتکاروں نے شیلڈ بھی پیش کی۔