کراچی (رپورٹ: مرزا افتخار بیگ)پاکستان کے معروف جیولری اور فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا نے سماجی خدمات کیلئے اپنی دس سالہ وابستگی کے اپنے عزم کے تحت پاکستان کے دل کراچی کے تاریخی مقامات کی خوبصورتی بحال کرنے کے مشن کاآغاز کردیا۔کراچی کے میئر مرتضی وہاب کی خصوصی اجازت اورتعاون سے عاصم جوفا نے شہر کی دلکشی اور خوبصورتی کو بحال کرنے کے مقصد کے تحت بیوٹیفیکیشن منصوبہ کا آغاز کیا ہے۔ عاصم جوفا نے مشن کا آغاز 2015 میں کیا ۔ عاصم جوفا کی ٹیم اگلے تین ماہ میں دو تلور، تین تلوار اور دعا چورنگی کی بحالی کا مشن شروع کریں گےاس منصوبے میں ان تاریخی یادگاروں پر ٹائلوں کی صفائی اور تبدیلی کے ساتھ ساتھ اردگرد کے پودوں اور جھاڑیوں کی دیکھ بھال بھی شامل ہے تاکہ شہر کے رہائشیوں کے لیے ایک زیادہ سرسبز اور خوبصورت ماحول یقینی بنایا جا سکے۔عاصم جوفا کراچی کے شہریوں کے لیے ایک دلکش اور دیدہ زیب تجربہ تخلیق کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ منصوبے کی تکمیل کے موقع پر 2 تلوار اور 3 تلوار پر عید کے موقع پر خصوصی لائٹ شو منعقد کئے جانے کا امکان ہے جو شہر کے اسکائی لائن میں ایک خوبصورت اور جشن بھرے رنگ کا اضافہ کرے گا۔عاصم جوفا اپنے مشن کو بلاول چورنگی، جوبلی چورنگی، فٹ بال چوراہا، فش چوراہا ، سائیکل سرکل سمیت دیگر اہم علاقوں تک پھیلانے کیلئے پرعزم ہیں۔ شہری علاقوں کی بحالی اور ماحولیاتی پائیداری کیلئے ان کی غیر متزلزل لگن اور عزم شہر بھر میں مثبت اثرات مرتب کرے گا۔عاصم جوفا کا کہنا ہے کہ کراچی کا شہری ہونے کی حیثیت سے شہر کی خوبصورتی کا تحفظ اور اس میں اضافہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اس منصوبہ کے ذریعے میں شہر کے فخر کے احساس کو دوبارہ زندہ کرنے اور زیادہ صاف اور سرسبز کراچی کیلئے کردار کرنے کیلئے پرامید ہوں”گرین پاکستان ، کلین پاکستان” مہم شہری مقامات کی بحالی میں انفرادی اور اجتماعی کوششوں کی قوت کا مظہر ہے۔ جیسے جیسے یہ منصوبہ آگے بڑھ رہا ہے، کراچی کے شہری بے صبری سے اپنے پیارے شہر کی بحالی کے منتظر ہیں۔