بورےوالا( نمائندہ خصوصی)تھانہ صدر بورےوالا کی حدود میں دوران ڈکیتی دودھ فروش کو سفاکانہ طریقے سے قتل کرنے والے مبینہ 2 ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ملزمان پی آئی لنک کے قریب شہری سے موٹر سائیکل و نقدی چھین کر فرار ہوئے تھے پولیس سے سامنا ہوگیا.ہمارے بھائی کو مزدوری کرتے پکڑا اور پولیس مقابلے میں ماردیا۔بابر نامی مبینہ ڈاکو کے ورثاء کا لاش لاری اڈا چوک میں رکھ کر پولیس کے خلاف شدید احتجاج۔انصاف کی اپیل تھانہ صدر بوریوالا کی حدود میں تین روز قبل دوران ڈکیتی دودھ فروش کو سفاکانہ طریقے سے قتل کر دیا گیا تھا۔گزشتہ رات پولیس کو ڈکیتی واردات کی اطلاع ملی پولیس نے مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کے لیے ناکہ لگایا اور ڈاکوؤں کو روکنا چاہا تو مبینہ ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ مبینہ 2 ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ باقی 2 ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ہلاک ساتھیوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے.موقعہ سے 2 ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل جبکہ 2 پسٹل بھی قبضہ پولیس میں لے لیے گئے۔ہلاک
ہونے والا ڈکیت کی شناخت ملک انجم سکنہ تحصیل پسرور اور بابر سکنہ 469 ای بی سے ہوئی ہے۔ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالا ذوالفقار علی نے ہلاک ملزمان کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔دوسری جانب پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو بابر علی کے ورثاء نے لاش لاری اڈا چوک میں رکھ کر پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ورثاء کا کہناہے کہ ہمارے بھائی کو آلوؤں کے کھیت میں مزدوری کرتے ہوئے دو دن پہلے پولیس پکڑ کر لے گئی اور رات پولیس مقابلے میں مار دیا۔ورثاء نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔