لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ملک میں کرکٹ ٹیموں کی آمد اورسہ ملکی ٹورنامنٹ کے آغاز پر اظہار تشکر کیا اورکئی دہائیوں کے بعد پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم کیاہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغازپر شائقین کرکٹ کو مبارکباددی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے وزیراعظم محمد شہبازشریف، چیئرمین پی سی بی اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے پاکستان،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سہ
ملکی سیریز اورپھر چیمئنز ٹرافی کا انعقادکھیل کے میدان آباد کرنے کے عزم کی جیت ہے۔کرکٹرز کو قذافی اسٹیڈیم میں دیکھ کر ہونے والی خوشی بیان نہیں کرسکتی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے کرکٹ کے میدانو ں کی رونقیں لوٹ رہی ہیں -کھیل او رمیلے پنجاب کی ثقافتی پہچان ہیں،بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی-کھیل انسان کو صلاحیتو ں کے اظہار کے بھرپو رمواقع فراہم کرتے ہیں –