راولپنڈی(ایجنسیاں: نیوز ڈیسک)جی ایچ کیو حملہ کیس میں کارکردگی بہتر کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں لیگل ٹیم میں تبدیلی کر دی۔مزید تین سینئروکلا ٹیم میں شامل،عدالت نے جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کرانے کا حکم جاری کردیا،گزشتہ روز جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے موقع پر وکلا سے مشاورت کرنے کے بعد بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیروی کیلیے اپنی لیگل ٹیم میں اضافہ کیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کے حکم پر نئی لیگل ٹیم میں ایڈووکیٹ وحید انجم، عرفان نیازی، فیصل چوہدری اور محمد عمران ایڈووکیٹس شامل ہیں۔