مردان( نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بےبنیاد ہیں۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26ویں ترامیم کے حوالے سے ہم نے اکیلے جنگ لڑی۔ جبکہ مدارس ایکٹ کے حوالے سے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مسائل کا حل تلخیوں سے نہیں گفتگو کے ذریعے چاہتے ہیں۔ تاہم عوام کے حقوق پر شب خون مارنے کا حق کسی کو نہیں ہے