کراچی (آغاخالد)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھاریٹی کے ڈی جی رشید سولنگی نے ریٹائرمنٹ کے آخری دن 20 کروڑ پر ہاتھ صاف کرلیا اعلی حکام تک رپورٹ پہنچنے پر مذکورہ لیٹر جاری کرکے داخلہ رجسٹر اور سیل کردیے گئے رشید سولنگی کے ریٹائر منٹ کے بعد بھی ان کی کرپشن میں مدد کرنے پر پی ایس خالد جمالی کے خلاف کاروائی کا فیصلہ، سابقہ ڈی جی محکمہ کی 20 فائلیں گھر لے گئے جبکہ بیک ڈیٹ میں منظوری دے کر مزید کروڑوں کمانا مقصود تھا اس کے لیے اینٹری رچسٹر میں خالد جمالی نے انٹریاں خالی چھوڑی ہوئی تھیں جنہیں چیف سیکریٹری کی ہدایت پر سیل کردیا گیا جبکہ سولنگی نے اپنی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن کے بعد بھی ہائی رایز بلڈنگز کی 24 عمارتوں کی ہائٹ این اوسی جاری کیں اور 20 فائلوں پر کمپلیشن کی منظوری دی جس کا انہیں اختیار ہی نہ رہا تھا۔