اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد مساجد میں اعلانات کے معاملہ پر وزرات انسانی حقوق کے خط پر ایس ایچ او کو چارج شیٹ کر دیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس ایچ او سیکرٹریٹ اشفاق وڑائچ کے مساجد میں اعلانات کے معاملہ پر وزارت انسانی حقوق کے خط پر نوٹس لیا گیا ہے۔ایس ایچ او سیکرٹریٹ کو نا مناسب الفاظ کے چناؤ پر چارج شیٹ کر کے محکمانہ انکوائری عمل میں لائی جارہی ہے، واضح رہے اسلام آباد پولیس وزارت انسانی حقوق نے ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کیخلاف کارروائی کے لئے آئی جی اسلام آباد کو خط لکھا تھا۔