راولپنڈی۔(نمائندہ خصوصی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے سٹیٹ سیکریٹری اور ڈپٹی وزیر دفاع ہنگری تماث وارگا نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاع و سلامتی کے شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ معزز مہمان نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔