راولپنڈی۔(نمائندہ خصوصی):پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سےبنگلہ دیش بحریہ کے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔یہ حالیہ عرصہ میں بنگلہ دیش مسلح افواج کا دوسرا اعلیٰ سطحی دورہ تھا جس میں دونوں معززین نے باہمی دلچسپی کے معاملات، علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سلامتی تعاون کے فروغ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نظم الحسن نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی خدمات کو سراہا اور خاص طور پر ملٹی نیشنل میری ٹائم ایکسرسائز "امن 2025” اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کی تعریف کی۔ انہوں نے خطے میں امن کے فروغ میں پاک افواج کے کردار کو بھی سراہا۔