دبئی۔(نمائندہ خصوصی):آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ءکا آفیشل ترانہ جاری کر دیا گیا ۔ آئی سی سی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ جاری کیا گیا ہے جسے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہےایک منٹ اور 39 سیکنڈ پر مشتمل آفیشل ترانے کو "جیتو بازی کھیل کے” کا نام دیا گیا ہے اور گانے کی ویڈیو میں چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے جھنڈے دکھائے گئے ہیں۔انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے عاطف اسلم کی آواز میں ریلیز ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل ترانے کو زبردست قرار دیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا۔ چیمپئنز ٹرافی بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی وجہ سے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی۔بھارت کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہو گا۔