بیجنگ۔(نمائندہ خصوصی):پاکستان اور چین کے مابین باہمی مفاد کی مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب عظیم عوامی ایوان میں منعقد ہوئی۔ چینی صدر شی جن پنگ اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے تقریب میں شرکت کی۔چین کے عظیم عوامی ایوان میں متعدد مفاہمتوں کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون، صنعتی شعبہ، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانےپر دستخط ہوئے۔پاکستان اور چین کے درمیان شعبہ صحت اور تکنیکی تعاون، میڈیا، توانائی، سماجی و اقتصادی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے سمجھوتوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 5 رو زہ سرکاری دورہ پر ہیں اور اعلیٰ سطحی وفد بھی صدر مملکت کے ہمراہ چین کا دورہ کر رہا ہے۔