لاہور( نمائندہ خصوصی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج (جمعرات ) کے روز لاہور آئین گے۔ عمران خان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے
اورارکان اسمبلی کو چوہدری پرویز الٰہی کو بطور وزیراعلیٰ امیدوار ووٹ دینے کی ہدایت کی جائے گی۔ عمران خان لاہور میں ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماﺅں سے الگ الگ بھی ملاقاتیں کریں گے۔ عمران خان سے چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔