لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پردکھ اور افسوس کااظہار کیاہے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان اور دیگر متعلقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیاہے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے پرنس کریم آغا خان کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے-