کراچی (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں امام پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اپنے اور صوبے کی عوام کے طرف سے گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی عوام اور حکومت اسماعیلی کمیونٹی کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی وفات نہ صرف اسماعیلی کمیونٹی بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی فلاحی سرگرمیاں اور انسانیت کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔