کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ نے پریس کلب کے لائف ممبر اور اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔بدھ کو کراچی پریس کلب سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے پرنس کریم آغا خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پرنس کریم خان نے ہمیشہ عوام کی خدمت اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کو ترجیح دی ،ان کی انسانیت کی فلاح و بہبود اور علمی و طبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا- انہوں کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان اور اسماعیلی کمیونٹی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں