اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):مراکش کی بندرگاہ کے قریب کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے جن میں سے چار کی میتیں 5 فروری کو سعودی ایئر لائن کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گی۔ دفتر خارجہ کے مطابق 16 جنوری کو مراکش کی بندرگاہ ڈھاکلہ کے قریب متعدد پاکستانیوں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی تھی۔ وسیع پیمانے پر تصدیق کے عمل کے بعد 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کی گئی ہے۔ان میں سے چار پاکستانی شہریوں کی
میتیں 5 فروری کو سعودی ایئر لائن کی پرواز SV726 کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گی جن میں حامد شبیر (پاسپورٹ نمبر: CZ5133683)، محمد ارسلان خان (پاسپورٹ نمبر: LM453261)، قیصر اقبال (پاسپورٹ نمبر GR1331413) اور سجاد علی (پاسپورٹ نمبر XX1836111) شامل ہیں۔