اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چارٹ ڈی ویور کوبیلجیئم کے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکبا د دی ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بیلجیئم کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور میں تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔