لاہور( نمائندہ خصوصی )
حکمران اتحاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخا ب کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی، ماضی کی طرح مسلم لیگ (ن) ، پیپلزپارٹی، راہ حق پارٹی اور آزاد اراکین 22 جولائی تک نجی ہوٹل میں قیام کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے انتخاب کے دن ہوٹل میں قیام کریں گے اور 22جولائی کو حمزہ شہبازشریف کی قیادت میں ہوٹل پہنچیں گے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی آمد کے بعد لیگی اراکین ٹولیوں کی صورت میں ایوان میں داخل ہوں گے، لیگی اراکین اسمبلی ڈپٹی سپیکر تحفظ فراہم کریں گے ۔