لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لیویز کے 4 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔